15 جون 2023 - 22:39
فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد کی کلید تلاش کر لی ہے / غاصب ریاست جمود و انفعالیت کا شکار ہے ۔۔۔ رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے سیکریٹری جنرل حرکۃ الجہاد الاسلامی سے بات چیت کرتے ہوئے فرمایا: صہیونی ریاست اس وقت جمود اور انفعالیت کا شکار اور محض دفاعی حالت میں ہے، فلسطینی تحریکوں نے صہیونیوں کے خلاف جدوجہد کی کلید دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ہے، جعلی ریاست کا 80 سالہ یوم تاسیس نہ دیکھنے سے صہیونیوں کی تشویش بالکل بجا ہے!

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالیٰ) نے کل (بدھ 14 جون 2023ع‍ کی) شام کو فلسطینی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جعلی صہیونی ریاست کے خلاف حالیہ پانج روزہ جنگ میں جہاد اسلامی کی کامیابی اور صہیونیوں کی شکست کے سلسلے میں مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا کہ صہیونی ریاست 70 سال پہلے کی نسبت بہت مختلف ہے۔

آپ نے فرمایا: عظیم کارنامے رقم کرتے وقت اگر حطرات کو گلے نہ لگایا جائے، تو مقاصد کا حصول امکان پذیر نہیں ہوگا۔ آج اللہ کے لطف ف کرم سے فلسطینی مقاومتی تحریکوں اور اسلامی جہاد تحریک کی طاقت اور اہمیت روزافزں ہوئی ہے اور حالیہ پانچ روزہ جنگ میں صہیونی ریاست کی شکست اس حقیقت کا ثبوت ہے۔

امام خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالیٰ) نے فرمایا: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے غزہ کی حالیہ جنگ میں اچھا امتحان دیا اور اس وقت صہیونی ریاست کے لئے حالات 70 پہلے کی نسبت بالکل بدل گئے ہیں اور صہیونی ریاست کے سرغنوں کو یہ حق دینا چاہئے کہ اپنی ریاست کا 80واں یوم تاسیس نہ دیکھنے سے تشویش [اور حسرت] میں مبتلا ہوں۔

رہبر انقلاب نے اسلامی جہاد تحریک اور دوسری فلسطینی مقاومتی تنظیمیں صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد کی کلید تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اور [دریائے اردن کی] مغربی پٹی میں مقاومتی تنظیموں کی بڑھتی ہوئی طاقت، صہیونی ریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کلید ہے، جبکہ غاصب ریاست جمود و انفعالیت کا شکار ہے، لہٰذا اس پیشرفت کو جاری و ساری رہنا چاہئے۔

رہبر انقلاب نے میدان جہاد و سیاست میں فلسطینی تنظیموں کی وحدت عمل کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: مقاومتی تنظیموں کا یہ رویہ بہت اہم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام اور مجاہد تنظیموں کی حمایت جاری رکھے گا۔

سیکریٹری جنرل جہاد اسلامی فلسطین، زیاد النخالہ اس موقع پر فلسطینی عوام اور ان کی جدوجہد کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا اور مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال ـ بالخصوص حالیہ پانچ روزہ جنگ میں صہیونی ریاست کی عبرتناک شکست اور مغربی کنارے کی صورت حال، اور اس علاقے میں مقاومت کی بالادستی ـ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی اور کہا: فلسطین کی حرکۃ الجہاد الاسلامی غزہ کی حالیہ جنگ سے سربلند ہو کر عہدہ بر آ ہوئی اور امید ہے کہ ہم بہت جلد حتمی فتح اور قدس شریف کی آزادی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110